فٹنس پر بھرپور توجہ، ثانیہ مرزا بہت جلد ہونگی پھر ان ایکشن

ثانیہ مرزا فائل فوٹو ثانیہ مرزا

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اگست تک ٹینس کورٹس میں واپسی کا ارادہ رکھتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ’ٹینس کورٹس میں واپسی کے لیے ایک برس پہلے والی جسمانی فٹنس حاصل کروں گی جس کے لیے دبئی میں روزانہ 4 سے 5 گھنٹے ٹریننگ کررہی ہوں، ایک بار فٹ ہوجاؤں فوراً ہی ٹینس میں واپسی کرلوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں فٹنس پر بھرپور توجہ دے رہی ہوں کیونکہ تین آپریشنز کی وجہ سے بہت محتاط رہنا پڑتا ہے، اذہان کی پیدائش کے بعد تین ماہ میں 22 کلو وزن کم کیا ہے، اس طرح اپنا وزن 89 کلوگرام سے67 کلوگرام کرلیا ہے۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ میرا ٹارگٹ اگست تک ٹینس کورٹس میں واپسی کرنا ہے تاہم یو ایس اوپن سے دو ہفتے قبل مقابلوں میں حصہ لوں گی۔

ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ واپسی کی کوئی جلدی نہیں ممکن ہے کہ جون سے واپسی کرلوں یا پھر اگست تک‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے گھر ننھے مہمان اذہان کی آمد ہوئی تھی جس کے باعث ثانیہ مرزا نے ٹینس سے بریک لے لیا تھا۔

install suchtv android app on google app store