پی ایس ایل: دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے شکست دے دی

پی ایس ایل: دلچسپ مقابلے کے بعد  کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے شکست دے دی فائل فوٹو پی ایس ایل: دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ فور کے 28 ویں میچ میں کراچی کنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے شکست دیکر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کی جانب سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور کولن منرو نے کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو 69 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔

کنگز کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کولن منرو تھے جو 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، لونگ اسٹون 5 اور کولن انگرام 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بین ڈنک بھی 18 رنز بنا سکے۔

بابراعظم اعظم نے 56 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جب کہ آخری اووز میں افتخار احمد نے بھی 44 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز کا ٹوٹل اسکو بورڈ پر سجایا۔

کوئٹہ کی جانب سے محمد حسنین نے وکٹیں حاصل کیں جب کہ سہیل تنویر، فواد احمد اور محمد نواز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

پوائنٹس اسکورنگ ٹیبل پر کراچی کنگز 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور لاہور قلندرز 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

اگر لاہور قلندرز کو کوالیفائر مرحلے میں جگہ بنانی ہے تو اسے ملتان سلطانز کے خلاف کل کھیلا جانے والا میچ لازمی بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا اور ساتھ ہی دعا بھی کرنا ہوگی کہ کراچی کنگز اپنے دونوں میچز ہار جائے۔

کراچی کنگز کی ایک فتح اسے کوالیفائر مرحلے میں پہنچا دے گی جس کے بعد لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔

install suchtv android app on google app store