پاکستانی باکسر عثمان وزیر نیویارک میں پہلی بار فائٹ کریں گے: عامر خان

پاکستانی باکسر عثمان وزیر فائل فوٹو پاکستانی باکسر عثمان وزیر

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی باکسر عثمان وزیر نیویارک میں پہلی بار فائٹ کرے گا۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ عامر خان اکیڈمی اسلام آباد میں تربیت کرنے والا عثمان وزیر بیس اپریل کو نیویارک میں پہلی بار فائٹ کرے گا۔

عامر خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عثمان وزیر میرے کارڈ پر لڑے گا عثمان وزیر کی صلاحیتوں سے متاثر ہوکر اسے فائٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔

نیویارک فائٹ میں پاکستانی پرچم بلند ہونے کیلئے پر جوش ہوں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کیلئے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی مدد کو تیار ہوں

پروفیشنل باکسر ہونے کے ناطے باکسنگ فیڈریشن کیلئے میری خدمات حاضر ہیں۔

 

 

install suchtv android app on google app store