کل سے شارجہ میں سجے گا پی ایس ایل کا میلہ

پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ شارجہ میں کل سے شروع ہوگا فائل فوٹو پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ شارجہ میں کل سے شروع ہوگا

پاکستان سپر لیگ کا پہلا مرحلہ جوش و خروش کے ساتھ دبئی میں مکمل ہوگیا، دو دن آرام کے بعد ایکشن سے بھرپور میلہ اب بیس فروری سے شارجہ میں سجے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس اہل کے سیزن فور میں چھکے اور چوکوں کی برسات، ریکارڈ پارٹنرشپ اوراڑتی وکٹوں کے لمحات نے شائقین کیلئے ہرلمحہ پرجوش بنادیا۔

اگلے فیز میں شارجہ میں دھمال ہوگا، سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلوں کے دوران شائقین کو ایکشن سے بھرپور میچز دیکھنے کو ملے گے۔

کراچی کنگز کے اوپنرز لائم لیونگ اسٹون اور بابر اعظم نے ریکارڈ پارٹنرشپ بنائی، شین واٹسن، عمراکمل نے بھی دبئی میں چھکے اور چوکوں کی برسات کی، شعیب ملک اور شاہد آفریدی کی جوڑی نے بولرز کے چھکے چھڑا دیئے۔

عمر خان اور حارث رؤف کے ساتھ  بولرز کی فہرست میں راحت علی سب سے آگے ہیں، لاہورقلندرز رواں سیزن میں کم ترین اسکور پر ڈھیر ہوئے ایکشن سے بھرپور میلہ اب بیس فروری سے شارجہ میں سجے گا۔

install suchtv android app on google app store