ثنا میر کا انوکھا مطالبہ کیا پورا ہو گا؟

پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر فائل فوٹو پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر

پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ویمن پی ایس ایل شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔ انھوں نے تجویز دی کہ ابتدائی مرحلے میں پی ایس ایل کے دوران ہی خواتین کے نمائشی میچز رکھے جانا چاہیے۔ 

پاکستان کی سینئر وومن کھلاڑی ثنامیر نے ایک بار پھر خواتین کی پی ایس ایل شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے، وہ کہتی ہیں کہ پی ایس ایل پاکستان کی ایک حیران کن پروڈکٹ ہے، میں سمجھتی ہوں کہ خواتین کی پاکستان سپر لیگ متعارف کرانے کا بھی یہ مناسب ترین وقت ہے۔

انھوں نے تجویز دی کہ ابتدائی مرحلے میں پی ایس ایل کے دوران ہی خواتین کے نمائشی میچز رکھے جانا چاہیے، ٹاپ لیول پر ویمنز ٹیموں کا مقابلہ کرنے کیلیے ہماری لڑکیوں کو بھی اس قسم کے ایونٹ کی ضرورت ہے۔

install suchtv android app on google app store