پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ فوٹو بشکریہ پی ایس ایل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے تیسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی اسپورٹس سٹی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میچ کے آغاز سے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور زلمی کو برق رفتاری سے کھیلنے سے روکے رکھا جبکہ 13 کے مجموعی اسکور پر ایک رنز بنانے والے آندرے فلیچر کو بھی پویلین کی راہ دکھادی۔

تاہم پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کامران اکمل نے اپنی فارم کو برقرار رکھتے ہوئے چوتھے ایڈیشن کے اپنے پہلے میچ میں 49 رنز بنائے۔

صہیب مقصود کے ساتھ انہوں نے 64 رنز کی اہم پارٹنر شپ قائم کی تاہم 77 کے مجموعی اسکور پر کامران اکمل اور 90 پر صہیب مقصود 26 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

میچ کے دوران اپنے جاندار اسٹروک کی وجہ سے مشہور کیرون پولارڈ صرف 3 رنز بنانے کے بعد 102 کےمجموعے پر آؤٹ ہوئے۔ ایسے میں مصباح الحق اور لیام ڈاسن نے 53 رنز کی پارٹنر شپ فراہم کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں ٹیم کو 155 رنز تک پہنچایا۔

مصباح الحق 49 اور لیام ڈاسن 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اسپنر محمد نواز 2 وکٹیں لے کر کامیاب باؤلر رہے جبکہ غلام مدثر اور محمد عرفان جونیئر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پشاور زلمی کی کپتانی ڈیرن سیمی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، مصباح الحق، آندرے فلیچر، صہیب مقصود، لیام ڈاسن، کیرون پولارڈ، حسن علی، وہاب ریاض، سمین گل اور عمید آصف شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی سربراہی میں احمد شہزاد، عمر اکمل، ڈیوین اسمتھ، شین واٹسن، ریلی روسوو، سہیل تنویر، غلام مدثر، محمد نواز، محمد عرفان (جونیئر) اور فواد احمد شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store