کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے دی

کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ فائل فوٹو کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگکے چوتھے ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس کا سکہ اپنے حق میں پلٹنے کے بعد پہلے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز کے لیام لیونگسٹن اور بابر اعظم اپنے کپتان کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت دار قائم کی ہے۔

پی ایس ایل سیزن فور کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دے دیا، باببر اعظم اور لیونگ اسٹون نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

دبئی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل کے دوسرے میچ کا ٹاس کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو کراچی کنگز کی جانب سے لیام لیونگ اسٹون اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا اور 157 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی جو کراچی کنگز کی تمام سیزن کی اب تک کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔

اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کی۔ لیام لیونگ 43 گیندوں پر 82 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے جس کے بعد کولنگ انگرام بیٹنگ کے لیے آئے لیکن صرف ایک رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے۔

بابراعظم بھی 77 رنز کی اننگز کھیل کر کرس گرین کا شکار بنے ان کی اننگز میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جب کہ عماد وسیم بھی 4 رنز بناکر گرین کا شکار بنے، سکندر رضا کی اننگز بھی 4 رنز تک محدود رہی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کرس گرین نے 3 جب کہ جنید خان اور آندرے رسل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز: شعیب ملک(کپتان)، شان مسعود، ٹام مورس، لوری ایونز، کرس گرین، حماد اعظم، آندرے رسل، شاہد آفریدی، جنید خان، محمد عرفان اور محمد الیاس۔

کراچی کنگز: عماد وسیم(کپتان)، لیام لیونگسٹن، بابر اعظم، کولن انگرام، روی بوپارہ، محمد رضوان، سکندر رضا، عثمان شنواری، سہیل خان اور عمر خان۔

install suchtv android app on google app store