انٹرنیشنل کرکٹ کونسل: انگلش ٹیم تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلش ٹیم  پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے فائل فوٹو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلش ٹیم پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق انگلش ٹیم حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کے بعد 2 درجہ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئی۔

ویسٹ انڈیز نے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز دو ایک سے جیتی تھی جس کے بعد جاری ہونے والی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ دو درجہ تنزلی کے بعد تیسری سے پانچویں پوزیشن پر آگئی۔

تین میچز کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے 232 رنز سے کامیابی حاصل کی تاہم اس کے باوجود انگلش ٹیم 4 پوائنٹس کھونے کے بعد 104 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 7 پوائنٹس حاصل کرنے کے باوجود 77 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر موجود ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت 116 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی، جنوبی افریقا 110 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور نیوزی لینڈ 107 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔

رینکنگ میں آسٹریلیا چوتھے، انگلینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے اور پاکستان 88 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

install suchtv android app on google app store