پی ایس ایل ٹاکرا: ملتان سلطانز کے دیوانوں کو شاہد آفریدی کے چوکوں اور چھکوں کا شدت سے انتظار

 شاہد آفریدی فائل فوٹو شاہد آفریدی

پی ایس ایل کا ٹاکرا جیسے جیسے قریب آتا جا رہا ہے ویسے شائقین میں جوش وجذبہ بھی بڑھتا جا رہا ہے، ملتان سلطانز کے دیوانے اپنی پسندیدہ ٹیم کی شرٹس خریدنے میں مصروف ہیں اور میچ کا بے صبری سے انتظار بھی کر رہے ہیں۔

ملتان سلطانز کے دیوانے اپنی ٹیم کی سپورٹ کیلئے بازاروں میں شرٹس اور بیٹس کی خریداری میں مصروف ہیں، کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ انہیں شعیب ملک اور شاہد آفریدی سمیت پوری ٹیم سے جیت کی امید ہے اور پی ایس ایل فور کا سپر ایکشن مرحلہ دلچسپ ہو گا۔

یہ بھی جانئیے: میں بھی آرہا ہوں لیگ کھیلنے، بچوں کو بھی تو پتہ چلے تیزی ہوتی کیا ہے

ملتان سلطانزکی جیت کیلئے پرعزم شہری جہاں کرکٹ کٹس کی خریداری کر رہے ہیں تو وہیں پی ایس ایل فور کے اعصاب شکن اور سنسنی خیز میچز دیکھنے کیلئے شہر کے مختلف سینما گھروں اور پارکس میں خصوصی انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: براوو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے ’چیمپئنز‘ گانے کے الفاظ ہی بدل دیئے، ویڈیو ضرور دیکھیں

شائقین کو پی ایس ایل فور میں بہترین کاکردگی دکھانے کیلئے ملتان سلطان کی ٹیم نے دبئی میں بھرپور پریکٹس بھی شروع کر دی ہے تاہم سلطان کی ٹیم اپنا پہلا میچ 15 فروری کو کراچی کنگز کیخلاف کھیلے گی۔

 

install suchtv android app on google app store