پشاور زلمی کے کھلاڑی فل فورم میں

پشاور زلمی کے کھلاڑی میچ پریکٹس کر رہے ہیں فائل فوٹو پشاور زلمی کے کھلاڑی میچ پریکٹس کر رہے ہیں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی آمد سے قبل ہی تمام ٹیمیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ چکی ہیں اور دیگر ٹیموں کی طرح پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی اپنی ٹیم کو جوائن کرلیا۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، لیام ڈاسن، ڈیوڈ ملان اور وین میڈسن نے دبئی میں ٹیم کو جوائن کیا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو کی فاتح اور گزشتہ سیزن کی رنراپ ٹیم پشاور زلمی نے بلند حوصلوں اور کامیابی کا عزم لیے دبئی میں پی ایس ایل سیزن فور کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں ٹیم کے اسکواڈ کے ہمراہ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

اپنے رنگ میں رنگنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پشاور زلمی نے وین میڈسن کو بھی اپنے رنگ میں رنگ لیا جو ٹیم کے ساتھ پہلے ہی روز اردو اور پشتو بولتے نظر آئے۔

انہوں نے اردو اور پشتو سیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی پشاور زلمی کے لیے اچھی کارکردگی دکھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

دیگر کھلاڑیوں میں ابتسام شیخ اور عمید آصف نے بھی مسلسل دوسری مرتبہ پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ 

پی ایس ایل کا آغاز 14 فروری سے دبئی میں ایونٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا۔

پشاور زلمی اپنا پہلا میچ روایتی حریف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 15 فروری کو کھیلے گی۔

install suchtv android app on google app store