و ایس جونیئرانٹرنیشنل سکواش چمپئن شپ

و ایس جونیئرانٹرنیشنل سکواش چمپئن شپ فائل فوٹو

یو ایس جونیئرانٹرنیشنل سکواش چمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

پاکستان سکوائش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر سکواڈرن لیڈر عامر اقبال نے بتایا کہ یو ایس جونیئرانٹرنیشنل سکواش چمپئن شپ کے انڈر-15 کیٹیگری مقابلوں میں پاکستان کے حمزہ خان نے ٹاپ سیڈ میکسیکو کے سوسا فیڈریکو کو شکست دیکر اپ سیٹ کر دیا۔

سیمی فائنل میں حمزہ خان نے سوسا فیڈریکو کو 5-11 9-11 5-11 سے شکست دی فائنل میں حمزہ خان کا مقابلہ امریکہ کے کارنے ٹیڈ سے ہوگا انہوں نے بتایا کہ انڈر۔

13کیٹیگری میں حمام احمد کی فتوحات کا سفر جاری ہے ۔پاکستانی کھلاڑی نے سیمی فائنل میں امریکہ کے احمد حق کیخلاف کامیابی حاصل کی حمام احمد نے 7-11 6-11 9-11سے فتح یاب ہو کر فائنل میں پہنچ گئے انڈر۔13 کیٹگری کے فائنل میں حمام احمد بھارت کے روہن گوندھی کیخلاف مد مقابل ہونگے۔

install suchtv android app on google app store