بنگلہ دیش نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر میچ کے ساتھ سیریز بھی جیت لی۔

بنگلہ دیش نے 199 رنز کا مطلوبہ ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 39 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ فائل فوٹو بنگلہ دیش نے 199 رنز کا مطلوبہ ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 39 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

بنگلہ دیش نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر میچ کے ساتھ سیریز بھی جیت لی۔

 سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنا سکی۔

ویسٹ انڈیز کے سب سے کامیاب بلے باز شائی ہوپ تھے جو اننگز کے آغاز سے آخر تک کریز پر موجود رہے اور 131 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 108 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کے اسکور کو دفاع کے قابل بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ان کے علاوہ ویسٹ انڈیز کا کوئی ۔کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور صرف تین کھلاڑی رنز کے دوہرے ہندسے میں پہنچے۔

بنگلہ دیش نے مہدی حسن میراز نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کی، شکیب الحسن اور مشرفے مرتضیٰ نے 2، 2 جبکہ محمد سیف الدین نے ایک وکٹ لی۔

بنگلہ دیش نے 199 رنز کا مطلوبہ ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 39ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

تمیم اقبال اور لِٹن داس نے ٹیم کو 45 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد لٹن داس 23 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد تمیم اقبال کا ساتھ نبھانے سومیا سرکار کریز پر آئے اور دونوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو 176 رنز تک پہنچایا۔

سومیا سرکار اس موقع پر 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد بولڈ ہوگئے۔

تمیم اقبال اور مشفیق الرحیم نے بقیہ رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

تمیم اقبال نے 81 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دونوں وکٹیں کیمو پاول نے حاصل کی۔

شاندار باؤلنگ پر بنگلہ دیش کے مہدی حسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ میں فتح کے ساتھ بنگلہ دیش نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے ٹیسٹ سیریز میں بھی ویسٹ انڈیز کو 0-2 سے وائٹ واش کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store