ہاکی ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونےکی بڑی وجہ کھلاڑیوں کا شادی شدہ ہونا ہے

ہاکی ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونےکی بڑی وجہ کھلاڑیوں کا شادی شدہ ہونا ہے فائل فوٹو

سابق ہاکی اولمپیئن فیروز خان اور حنیف خان قومی ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر ”دور کی کوڑی“ لے آئے ،کہتے ہیں کہ ہاکی ٹیم کے اس ایونٹ سے باہر ہونےکی بڑی وجہ کھلاڑیوں کا شادی شدہ ہونا ہے ۔

ایک انٹر ویو کے دوران فیروز خا ن کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں ہماری ٹیم کی بدترین ناکامیوں کے ایک بڑی وجہ کھلاڑیوں کا شادی شدہ ہونا ہے،

ہمارے کئی کھلاڑی شادی شدہ ہیں جو گراﺅنڈ پر وقت گزارنے کے بجائے اپنے اہل خانہ کے ساتھ مصروف رہتے ہیں ۔

اولمپیئن حنیف خان کا کہنا تھا کہ گھر میں شادی شدہ ہونا الگ چیز ہے اور گراﺅنڈ میں شادی شدہ ہونا الگ چیز ہے،

آپ شادی شدہ کھلاڑیوں سے وہ پھرتی اور تیزی نہیں حاصل کرسکتے جو کنوارے کھلاڑیوں سے حاصل کرسکتے ہیں ،

ہمارے زمانے میں تو کھلاڑی ریٹا ئر منٹ کے بعد شادی کرتے تھے

install suchtv android app on google app store