قومی فٹبال ٹیم دوحہ روانہ ، ٹیم دورے کے دوران 4 میچز کھیلے گی

قومی فٹبال ٹیم دوحہ روانہ ، ٹیم دورے کے دوران 4 میچز کھیلے گی فائل فوٹو

قومی فٹبال ٹیم دوحہ روانہ ہوگئی، 26 دسمبر تک جاری رہنے والے اس دورے میں پاکستانی کھلاڑیوں کو 4 میچز کھیلنا ہے،

ایک مقابلہ یمن کی قومی ٹیم کے ساتھ ہوگا، عراق کی قومی انڈر 23، قطر کی قومی آرمی کلب اور افغانستان کی انڈر 23 کیساتھ میچز بھی شیڈول کیے گئے ہیں، پاکستانی سکواڈ میں قومی سینئر ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کے ساتھ جونیئرز کو بھی شامل کیا گیا ہے،

نوجوان کھلاڑیوں کو اے ایف سی انڈر23 چیمپئن شپ کی تیاری کا اچھا موقع دینے کے لیے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے،

سینئرز کو آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائرز سے قبل اپنا کھیل نکھارنے کا موقع ملے گا۔

منتخب پلیئرز میں احسان اللہ، وسیم اصغر، عدنان یعقوب، زین العابدین، یوسف احمد، علی عزیر محمود، حبیب الرحمن،ارسلان علی، عمر حیات، علی خان، محمد ریاض، عبدالباسط، مہدی حسن، زید عمر، منصور خان، محمد بلال، محمد عثمان، محمد فہیم، احمد فہیم، امیر علی، ثاقب حنیف، نوید احمد، محمود خان، سعداللہ، صدام حسین، دانیال محمد، عبد اللہ قاضی، حسن بشیر، رجب علی الرازق مشتاق شامل ہیں۔

ٹیکنیکل ڈائریکٹر شہزاد انور، ہیڈ کوچ انتونیو ناگورا، اسسٹنٹ کوچ محمد حبیب، محمد عیسی، گول کیپر کوچ جعفر خان، فزیو محمد اسلم، ڈاکٹر عدنان اور ٹرینر بیٹو پورٹیلا بھی ہمراہ ہیں۔

install suchtv android app on google app store