ابوظہبی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 56 رنز بنالیے

ابوظہبی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 56 رنز بنالیے فائل فوٹو ابوظہبی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 56 رنز بنالیے

ابوظہبی ٹیسٹ میں دوسرے روز کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 56 رنز بنالیے ہیں یوں پہلی اننگز میں پاکستان کو حاصل برترہ صرف 18 رنز رہ گئی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی بولرز کی شاندار بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم صرف 153 رنز پر ڈھیر ہوگئی تاہم پاکستانی ٹیم اس کا بھرپور فائدہ نہیں اٹھاسکی اور 227 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کو پہلی اننگز میں 74 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی جس کے جواب میں دوسرے روز کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 56 رنز بنالیے ہیں۔
کھیل کے دوسرے روز پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو27 کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز امام الحق اور محمد حفیظ پویلین لوٹ گئے، حفیظ 20 اور امام الحق 6 رنز ہی بناسکے جب کہ کھیل کے دوسرے دن حارث سہیل اور اظہر علی بھی پہلے سیشن میں ہی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، حارث 38 اور اظہر علی 22 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

بابراعظم اور اسدشفیق نے ملکر 83 رنز کی شراکت قائم کی تاہم اسد شفیق کی 43 رنز ہی بناسکے جس کے بعد کپتان سرفرازاحمد بیٹنگ کے لیے لیکن وہ صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، بلال آصف کی اننگز بھی 11 رنز تک محدود رہی اور یاسر شاہ 2 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ بابراعظم 62 رنز بناکر پویلین واپس لوٹے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 153 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی کپتان کین ولیم سن کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکا وہ 63 رنز بنا کر سرفہرست رہے، پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ 3، محمد عباس، حسن علی اور حارث سہیل 2،2 جب کہ بلال آصف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-3 سے فتح حاصل کی تھی جب کہ ون ڈے سیریز بارش ہوجانے کے باعث 1-1 سے برابر رہی۔

install suchtv android app on google app store