ضرورت ہوئی تو کرکٹ بورڈ میں تبدیلی لائیں گے، احسان مانی

چیئرمین پی سی بی احسان مانی فائل فوٹو چیئرمین پی سی بی احسان مانی

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں بھی تبدیلیاں آرہی ہیں، کراچی نیشنل سٹیڈیم میں ہونیوالا کام خود دیکھنے آیا ہوں، بورڈ کو احتساب کی طرف لیکر جا رہے ہیں.

دوسری جانب پی ایس ایل کی چھٹی فرنچائز کی خریداری کے حوالے سے کراچی کے بزنس مین خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں

چیئرمین بورڈ احسان مانی نے دورہ کراچی کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ جب ضرورت ہوئی تو کرکٹ بورڈ میں تبدیلی لائیں گے۔ کراچی پاکستان کرکٹ کی نرسری ہے،یہاں نامور کرکٹرز پیدا ہوئے ۔محسن خان کو انٹرنیشنل میچز کا تجربہ ہے، کرکٹ کمیٹی پرمشتمل 4 لوگوں نے 907 انٹرنیشنل میچزکھیلےہیں۔

احسان مانی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ کو شفافیت اور احتساب کی طرف لے جارہا ہوں، سابق چئیرمین نجم سیٹھی کو الزامات کا قانونی جواب بھیج دیاگیا ہے۔

درایں اثنا پی ایس ایل کی چھٹی فرنچائزکی خریداری کیلئے آج کراچی میں ڈیل ہونی ہے جس میں شہر کے بزنس مین خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ چئیر مین احسان مانی سے عقیل کریم ڈھیدی سمیت مختلف بزنس مین حضرات کی ملاقات ہو گی جس میں پی ایس ایل فرنچائز کے حوالے سے ڈیل فائنل کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store