پی ایس ایل فور: شاہد آفریدی کراچی کنگز سے آوٹ، انتخاب اب ڈرافٹنگ کے زریعے ہوگا

پی ایس ایل فور: شاہد آفریدی کراچی کنگز سے آوٹ فائل فوٹو پی ایس ایل فور: شاہد آفریدی کراچی کنگز سے آوٹ

پی ایس ایل فور کیلئے تیاریاں تیز کردی گئیں ہیں جبکہ آج تمام چھ فرنچائزز نے برقرار کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق، شاہد آفریدی کا نام کراچی کنگز میں شامل نہیں اس لئے بوم بوم کا انتخاب اب ڈرافٹنگ کے زریعے ہوگا۔

کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں کولن منرو، محمد عامر، بابر اعظم کو برقرار رکھا جبکہ شاہد آفریدی کو ریلیز کردیا گیا۔

پی ایس ایل میں فرنچائزز کی جانب سے پچھلی ڈرافٹ کی مختلف کیٹیگری کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی لسٹ جاری کر دی گئی، باقی کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 20 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔

 پی ایس ایل 4 کا آغاز 14 فروری سے یو اے ای میں ہوگا۔

install suchtv android app on google app store