تین بولرز کو بیک وقت پیچھےچھوڑ کر ثنا میر دنیا کے نمبر 1 بولر بن گئے

ثنا میر ون ڈے کے نمبر 1 بولر بن گئے فائل فوٹو ثنا میر ون ڈے کے نمبر 1 بولر بن گئے

سابق پاکستانی کپتان ثنا میر نے آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بولنگ میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ کرلیا جب کہ وہ 5 بہترین آل راؤنڈرز میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔

تفصیلات کے مطابق مردوں کے بعد خواتین کی بھی ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے، آئی سی سی کی طرف سے جاری کر دہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلیا141 پوائنٹس کے ساتھ بدستور ٹاپ پر ہے، انگلینڈ دوسرے، بھارت تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، ویسٹ انڈیز چھٹے، پاکستان72 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، سری لنکا آٹھویں، بنگلا دیش نویں اور آئرلینڈ دسویں نمبر پر ہے۔

بولرز کی فہرست میں پاکستان کی ثناء میر نے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ کررکھا ہے، ان کے مجموعی پوائنٹس 663ہیں، یہ بات قابل ذکر ہے کہ ثناءمیر پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر ہیں جو آئی سی سی کی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ آسٹریلیا کی میگان دوسرے اور جنوبی افریقہ کی ایم کیپ تیسرے نمبر پر ہیں۔
پاکستان کی ثنا میر ہی دنیا کی ٹاپ پانچ آل راﺅنڈرز میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔آسٹریلیا کی ایلسے پیری پہلے، ویسٹ انڈیز کی سٹیفنی ٹیلر دوسرے، جنوبی افریقہ کی ڈی وین نیکرک تیسرے اور بھارت کی دیپتی شرما چوتھے نمبر پر ہیں۔ بیٹسمینوں میں آسٹریلیا کی ایلسے پیری پہلے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستانی کوئی بھی کھلاڑی ٹاپ 20 بیٹسمینوں میں جگہ نہیں بناسکی۔

install suchtv android app on google app store