محمد عباس کا ایک اور اعزاز، ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس فائل فوٹو پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس

آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ سیریز میں 17 وکٹیں لینے والے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کی گئی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق محمد عباس نے 800 پوائنٹس حاصل کرکے 11 درجے بہتری پائی ہے۔

واضح رہے کہ محمد عباس نے صرف 10 ٹیسٹ میچز کھیل کر ہی رینکنگ میں تیسرا نمبر حاصل کیا۔

آئی سی سی کے مطابق محمد عباس 10ویں پاکستانی بولر ہیں، جنہوں نے 800 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ اس سے قبل یاسر شاہ 10، فضل محمود 16، عمران خان اور وسیم اکرم 37، وقار یونس 12، مشتاق احمد 25، شعیب اختر 29 اور محمد آصف اور سعد اجمل 19 ٹیسٹ میچز کھیل کر اس ریٹنگ پوائنٹ تک پہنچ سکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store