قومی کپتان کو اسپن کے شعبے میں بہتری کی ضرورت محسوس ہونے لگی

پاکستانی کپتان سرفراز احمد فائل فوٹو پاکستانی کپتان سرفراز احمد

پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو اسپن کے شعبے میں بہتری کی ضرورت محسوس ہونے لگی۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کے بیٹسمینوں کے سیٹ ہوکر وکٹ گنوانے سمیت چند کمزوریاں ہیں، ان پر قابو پانے کیلیے محنت کرنا ہوگی، پاکستان کا اسپن کے شعبہ اچھا لیکن اس میں بھی بہتری لانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے،ہم مزید تجربہ حاصل ہونے پر کارکردگی میں نکھار آنے کی توقع کرسکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ابوظبی ٹیسٹ میں فتح کے بعد مورال بلند ہوا، امید ہے کہ کھلاڑی بھرپور عزم کے ساتھ محنت کرتے ہوئے خامیوں کو دور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

کپتان نے کہا کہ ابوظبی میں فتح سے ایک سبق سیکھاکہ کبھی امید کا دامن نہ چھوڑو، 57 پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد کم بیک اور پھر اتنی بڑی فتح کم ہی دیکھنے میں آتی ہے لیکن کھلاڑیوں نے یہ کردکھایا، میں نے خود بھی بطور کپتان مشکل حالات سے لڑنا اور دوسروں کو ساتھ لے کر چلنا سیکھا، ٹیل اینڈرز بلال آصف، یاسر شاہ اور محمد عباس نے اپنا حصہ ڈالتے ہوئے پہلی اننگز میں بہتر ٹوٹل حاصل کرنے میں کافی مدد کی، اسی اعتماد کو لے کر آگے بڑھتے ہوئے ایک مضبوط ٹیم میں ڈھلنے کیلیے کوشش جاری رکھیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store