محمد عامر کا ستارہ گردش میں آگیا

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر فائل فوٹو قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی باہر کردیا گیا۔

ایشیا کپ میں غیر معیاری کارکردگی کے باعث قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو آسٹریلیا کے خؒلاف دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز سے باہر کیا گیا اور اب انہیں آسٹریلیا ہی کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وقاص مقصود محمد عامر کی خلا پر کریں گے، انہیں ڈومیسٹک سیزن میں عمدہ کارکردگی کے باعث ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب غیر معیاری فٹنس کی وجہ سے ایشیا کپ میں شرکت سے محروم رہنے والے عماد وسیم کی بھی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store