شاہد آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یو اے ای میں کروانے کی خواہش

قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی فائل فوٹو قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یو ای اے میں کروانے کی خواہش ظاہر کردی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹریو دیتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کرکٹ کے چاہنے والوں کا گھر ہے اور یہاں تمام کھلاڑیوں کے مداح موجود ہیں لہذا میری خواہش ہے کہ مستقبل میں یہاں مختصر دورانیے کی کرکٹ کا عالمی میلا سجایا جائے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں نہ صرف دنیا بھر سے لوگ آباد ہیں بلکہ دبئی، ابو ظہبی، اور شارجہ جیسے مقامات ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے مثالی ہیں لہذا آئی سی سی کو اس بارے میں ضرور سوچنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کی بڑھتی مقبولیت کی وجہ سے آج دنیا بھر میں کرکٹ لیگز ہورہی ہیں اور آج 20 اور 10 اوورز کے دورانیے کی کرکٹ لوگوں کی دلچسپی کا باعث بن رہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store