ایشیا کپ : شاہینوں کو بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست

ایشیا کپ :  شاہینوں کو بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست فائل فوٹو ایشیا کپ : شاہینوں کو بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست

بھارت نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ایک میچ میں پاکستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے پاکستان کے 238 رنز کے ہدف کو محض ۔۔ اوورز میں پورا کرلیا۔

بھارت کی جانب سے دونوں اوپنرز روہت شرما اور شکھر دھون میں شاندار سنچریاں اسکور کیں اور پاکستانی گیند بازوں کے خلاف گراؤنڈ کے چاروں طرف شاندار شاٹس لگائے۔

گزشتہ میچ کی طرح پاکستانی فیلڈرز نے بھارتی بلے بازوں کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے دو کیچز ڈراپ کیے۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج مقابلے میں کپتان سرفراز نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے، سپر فور کے اہم میچ میں جیتنے کے لیے بھارت کو 238 رنز درکار ہیں۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے۔

 اوپننگ بلے بازوں نے محتاط انداز اپنایا اور بھارتی بولروں کے خلاف بڑی شارٹس لگانے سے گریز کیا تاہم آٹھویں اوور میں امام الحق یزویندرا چاہل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، وہ 10 رنز ہی بناسکے۔

تیسرے  آؤٹ ہونے والے بلے باز فخر زمان تھے جو کریز پر اپنا توازن کھو بیٹھے کلدیپ یادیو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جبکہ بابر اعظم 9 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹںگ کا فیصلہ کیا تو امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں اوپننگ بلے بازوں نے محتاط انداز اپنایا اور بھارتی بولروں کے خلاف بڑی شارٹس لگانے سے گریز کیا، ابتدائی 5 اوورز میں قومی ٹیم نے 15 رنز بنائے۔

کپتان سرفراز کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے اور کوشش ہوگی کہ آغاز اچھا ہو اور بڑا مجموعہ کر کے بھارت کو ہرایا جائے۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ کھلاڑی بھرپور فارم میں ہیں اور آج میچ کے لیے مکمل تیار ہیں اس لیے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے اور ہمیں اسی طرح بولنگ کرنی ہے جس طرح کرتے آرہے ہیں۔

بھارت کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں جب کہ بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

عثمان شنواری کی جگہ محمد عامر اور حارث سہیل کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، قومی ٹیم فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی، حسن علی اور محمد عامر پر مشتمل ہے۔

install suchtv android app on google app store