وزیراعظم کا کھیلوں میں انتظامی اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دینے کی ہدایت

وزیراعظم کا کھیلوں میں انتظامی اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دینے کی ہدایت فائل فوٹو وزیراعظم کا کھیلوں میں انتظامی اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دینے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے کھیلوں کے بارے میں احسان مانی کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس تشکیل دینے کا بھی حکم دیا جو کھیلوں میں انتظامی اصلاحات کے لئے سفارشات تیار کرے گی۔

وہ منگل کے روز اسلام آباد میں بین الصوبائی رابطے کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

انہیں بتایا گیا کہ 2008 سے اربوں روپے مالیت کی سکیمیں نامکمل ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام زیر التوا سکیموں پر نظرثانی کی جائے تاکہ ان کے فوائد اور مکمل نہ ہونے کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل انٹرن شپ جیسے پروگراموں کو مضبوط بنا یا جائے۔

install suchtv android app on google app store