ایشیا کرکٹ کپ 2018 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع

ایشیا کرکٹ کپ 2018 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع فائل فوٹو ایشیا کرکٹ کپ 2018 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع

ایشیا کرکٹ کپ 2018 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی۔

متحدہ عرب امارات میں آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 20 سے 750 درہم مقرر کی گئی ہے۔

ایونٹ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شریک ہوں گی اور ایونٹ کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

ایشیاء کپ کا آغاز 15 ستمبر کو بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہوگا جب کہ ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاک بھارت میچ 19 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ایونٹ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

install suchtv android app on google app store