ینڈرسن کی تباہ کن بولنگ، پوری بھارتی ٹیم 107 رنز پر ڈھیر

ینڈرسن کی تباہ کن بولنگ، پوری بھارتی ٹیم 107 رنز پر ڈھیر فائل فوٹو ینڈرسن کی تباہ کن بولنگ، پوری بھارتی ٹیم 107 رنز پر ڈھیر

انگلینڈ کیخلاف بارش سے متاثرہ لارڈز ٹیسٹ میں بھارتی بیٹنگ تنکوں کی طرح بکھر گئی۔

لارڈز میں دوسرے دن شروع ہونے والے ٹیسٹ میں ٹاس ہارنے کے بعد بھارتی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا، مڈل آرڈر بیٹنگ بھی وکٹ پر تا دیر قیام ممکن نہیں بنا سکی، اینڈرسن نے پہلے ہی اوور کی پانچویں گیند پر مرلی وجے کی وکٹیں اڑا دیں، انھیں کھاتہ کھولنے کا موقع نہیں مل پایا، لوکیش راہول 14 بالز کا سامنا کرنے کے باوجود 8 رنز بنا سکے، شیکھردھون کی جگہ موقع پانے والے پجارا 1 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے، انھوں نے 25 گیندوں کا سامنا کیا۔

اس موقع پر بارش کے سبب میچ روکا گیا ، دوبارہ کھیل شروع ہونے پر کپتان ویرات کوہلی اور اجنکیا راہنے نے انگلش بولرز کا سامنا اعتماد سے کرنے کی کوشش کی، مگر یہ سلسلہ زیادہ دیر چل نہیں پایا، کوہلی 24 رنز بنا کر ووئکس کی گیند پر بٹلر کو کیچ دے بیٹھے، ہردیک پانڈیا 11 اور دنیش کارتھک 1 رن کے مہمان ثابت ہوئے، اجنکیا راہنے کی ہمت بھی 18 رنز پر جواب دے گئی۔

کلدیپ یادیو صفر پر آؤٹ ہوئے، ایشون 29 رنز بنا کر میدان بدر ہوئے، ایشانت شرما آؤٹ ہونے والے آخری بھارتی پلیئر بنے، انھیں اینڈرسن نے اپنا پانچواں شکار بنایا، محمد شامی 10 پر ناٹ آؤٹ رہے۔ اینڈرسن نے 13.2 اوورز میں 20 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں، کرس ووئکس نے 2 جبکہ براڈ اور سام کیورن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، انگلینڈ نے ایجبسٹن میں 31 رنز سے کامیابی سمیٹ کر پانچ میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری لی ہوئی ہے۔

install suchtv android app on google app store