پاک فوج کی 8 رکنی ٹیم نے ناران کی بلند ترین چوٹی ملکہ پربت سر کر لی

پاک فوج کی 8 رکنی ٹیم نے ناران کی بلند ترین چوٹی ملکہ پربت سر کر لی فائل فوٹو پاک فوج کی 8 رکنی ٹیم نے ناران کی بلند ترین چوٹی ملکہ پربت سر کر لی

پاک فوج کی 8 رکنی ٹیم نے ناران کی بلند ترین چوٹی ملکہ پربت سر کر لی اور پاکستان کی تیسری بڑی اور دنیا کی پانچویں کامیاب ترین ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

ملکہ پربت، ملکہ جیسی خوبصورت ہے۔ وادی ناران کی اس بلند ترین چوٹی کا شمار پاکستان کی بلند ترین اور دشوار گزار چوٹیوں میں ہوتا ہے، سطح سمندر سے 5 ہزار 290 میٹر بلندی پر واقع اس چوٹی کو سر کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں تاہم پاک فوج کی 8 رکنی ٹیم نے یہ مشکل کام کر دکھایا۔

ملکہ پربت کو سر کرنے کیلئے خطروں سے گزرنا پڑتا ہے، پاک فوج کی ٹیم نے ملکہ پربت کو سر کرنے کیلئے 28 جولائی کو اپنے سفر کا آغاز کیا جو ایک مشکل ترین مرحلہ تھا لیکن پاک فوج کے جوانوں نے بڑی ہمت دکھا کراور زندگی کی بازی لگا کر یہ کام کر دکھایا۔

خراب موسم بھی ان مہم جوؤں کے حوصلے پست نہ کرسکا، مشکل حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کی ٹیم کے 8 ممبران نے 8 دن کی جدوجہد کے بعد ملکہ پربت کو سر کیا اور پاکستان کی تیسری بڑی اور دنیا کی پانچویں کامیاب ترین ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا، چوٹی سر کرنیوالوں میں احمد مجتبیٰ، ظاہر ضیاء، احمد نوید، عدنان سلیم اور دیگر ساتھی شامل تھے۔

 

install suchtv android app on google app store