سانحہ مستونگ پر کرکٹ اور شوبز اسٹارز کا اظہارِ افسوس

سانحہ مستونگ پر کرکٹ اور شوبز اسٹارز کا اظہارِ افسوس فائل فوٹو سانحہ مستونگ پر کرکٹ اور شوبز اسٹارز کا اظہارِ افسوس

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گزشتہ روز خودکش حملے میں 128 قیمتی جانوں کے ضیاع پر جہاں ہر آنکھ اشک بار ہے، وہیں شوبز اور کرکٹ اسٹارز نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی سمیت محمد حفیظ، فرحان سعید، فخر عالم اور دیگر اسٹارز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا، ’بلوچستان میں ایک اور نہایت بزدلانہ حملہ، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری ساری دعائیں متاثرہ خاندانوں اور شہیدوں کے لیے ہیں، اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔

 بلوچستان میں ایک اور نہایت بزدلانہ حملہ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ میری ساری دعائیں متاثرہ خاندانوں اور شھیدوں کے لئے ھیں۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ نے بھی ٹوئٹر پر رنج و غم کا اظہار کیا اور لکھا کہ وہ مستونگ واقعے کے شہداء کے لیے دعاگو ہیں اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

 گلوکار و اداکار فرحان سعید نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں تمام شہداء کے لیے دکھ کا اظہار کیا اور لکھا، ’کاش میرے پاس کہنے کے لیے کچھ ہوتا، اللہ پاکستان پر رحم کرے‘۔

 گلوکار فخر عالم نے اپنے پیغام میں شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور کہا کہ ’بلوچستان میں خون کی ہولی کا سن کر انتہائی دکھ پہنچا ہے۔ 100 سے زائد پاکستانیوں کو دہشت گردوں نے شہید کردیا ہے، ہمیں (سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے) جہاز کی لینڈنگ سے زیادہ اس کی فکر کرنی چاہیے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اگر ہم متحد نہیں ہوئے تو پاکستان خونی جنگ لڑتا رہے گا اور دشمن اسے جاری رکھے گا۔

 Extremely sad to hear about the bloodbath in Balochistan. Total carnage.More then 100 Pakistanis murdered by terrorists.We should be more concerned about that more then about landing of a plane. Pakistan it's a bloody fight & the enemies will continue to hurt us if we don't UNITE

واضح رہے کہ گزشتہ روز مستونگ میں انتخابی جلسے کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 128 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

install suchtv android app on google app store