زمبابوے اور پاکستان کے درمیان پہلا ون ڈے جمعے کو کھیلا جائے گا

کپتان سرفراز احمد فائل فوٹو کپتان سرفراز احمد

پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئینٹی سیریز کے امتحان میں سرخرو ہوئی اب پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میں میزبان زمبابوے کے خلاف گرین شرٹس کی آزمائش شروع ہورہی ہے۔

زمبابوے اور پاکستان کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل جمعے کو کوئینز کلب میں کھیلا جارہا ہے۔

دونوں ٹیموں میں قدر مشترک چیز یہ ہے اس سال دونوں ٹیموں نے کوئی ون ڈے انٹرنیشنل میچ نہیں جیتا ہے۔

پاکستان دنیا کی واحد رینکنگ والی ٹیم ہے جس نے اس سال کوئی ون ڈے نہیں جیتا ہے۔ پاکستان کو نیوزی لینڈ نے پانچوں میچوں میں شکست ہوئی ہے۔ زمبابوے کے خلاف سیریز میں پاکستانی ٹیم فیورٹ قرار دی جارہی ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بولاوایو میں ون ڈے میچ صبح سویرے شروع ہونے پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میچ صبح سوا نو بجے شروع ہوگا جبکہ ٹاس صبح پونے نو بجے ہوگا، یہاں سردیوں کا موسم ہے اس لئے ٹاس کی بہت اہمیت ہے، ٹاس ہارنے والی ٹیم مشکل میں گھر سکتی ہے۔

جمعرات کو بولاوایو میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ شاداب خان کی موجودگی میں ایک اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کو شامل کرکے ہم انہیں ورلڈ کپ کے لئے آزمانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم یاسر شاہ کو پانچ میں سے کم از کم دو میچ کھلائے گی، پہلے ہم اس سیریز میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنا چاہتے ہیں اس کے بعد روٹیشن کی پالیسی کے تحت سب کو موقع دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم کسی بھی طرح آسان نہیں ہے اس لئے یہ کہنا کہ ابتدائی تین میچوں میں سیریز جیت کر مختلف کمبی نشین آزمائیں گے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ہم کلین سوئپ کا دعویٰ کرنے کے بجائے میچ بائی میچ جانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں میں نوجوان کھلاڑی ہیں اور ہمارے پاس بھی باصلاحیت نوجوان ہیں اس لئے ہم تمام 15 کھلاڑیوں کو موقع دیں گے تاکہ ایشیا کپ سے قبل ہمیں پتہ چل سکے کہ ہمیں کن کھلاڑیوں کو لے کر آگے جانا ہے، ہم گیم بائی گیم آگے جانا چاہتے ہیں اور اپنی اپروچ کو تبدیل نہیں کریں گے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ہمارے پاس تین اوپنرز امام الحق، محمد حفیظ اور فخر زمان ہیں ہم تینوں کو آزمائیں گے، ہمیں حفیظ بھائی کی بولنگ کا بھی ایڈوانٹیج ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کسی میچ میں پاکستان تینوں اوپنر حفیظ، فخر اور امام کو بھی کھلا سکتا ہے۔ میرا ٹی ٹوئینٹی میں چوتھا اور ون ڈے میں پانچواں نمبر ہے۔

زمبابوے کی خراب کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے لئے بھی کوالی فائی نہ کرسکی۔

سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے ٹی ٹوئینٹی ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ زمبابوے کے خلاف سیریز سے پاکستانی ٹیم آئندہ سال ورلڈ کپ کے لئے اپنی تیاریوں کا آغاز کررہی ہے۔

 

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 2015 میں آخری سیریز کھیلی گئی تھی جس میں پاکستان نے دو ایک سے کامیابی حاصل کی تھی۔

کوئینز کلب کی پچ ہرارے کے مقابلے میں بیٹنگ کے لئے ساز گار ہے۔ گزشتہ چند سالوں سے یہ پچ سلو ہوجاتی ہے۔

پاکستانی ٹیم میں تجربہ کار اوپنر محمد حفیظ ،لیگ اسپنر یاسر شاہ اور فاسٹ بولر جنید خان کو جگہ بنانے میں مشکل پیش آرہی ہے۔

install suchtv android app on google app store