میکس ویل نے سرفراز اھمد سے معافی مانگ لی

میکس ویل نے سرفراز اھمد سے معافی مانگ لی فائل فوٹو میکس ویل نے سرفراز اھمد سے معافی مانگ لی

آسٹریلوی کرکٹر دنیا بھر میں اپنے سخت گیر اور بدتمیزی کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں ایسے ہی ایک واقعے میں آسٹریلیا کے گلین میکس ویل سے شکست برداشت نہیں ہوئی اور وہ اخلاقیات کی تمام حدود پار کر گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے 24 گھنٹے بعد میکس ویل کو اپنی غلطی کا احساس ہوا۔ سرفراز احمد سے بدتمیزی کرنے پر گلین میکس ویل نے ندامت کا اظہار کیا اور ان سے معافی مانگ لی جس کے بعد تلخ واقعے کا اختتام ہوگیا۔

تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ میکس ویل نے اپنی غلطی تسلیم کرلی اور خود چل کر سرفراز احمد کے پاس گئے ان سے اپنے رویے پر معافی مانگ لی۔

اتوار کی شام ہرارے میں جب پاکستانی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو تین قومی فائنل میں چھ وکٹ سے شکست دی تو پاکستانی کپتان سرفراز احمد خوشی سے شرسار جذباتی ہوکر میدان میں داخل ہوگئے۔

وہ دیوانہ وار اپنے بیٹسمینوں شعیب ملک اور آصف علی سے مل رہے تھے اور ان کی خوشی دیدانی تھی لیکن یہ وہ لمحہ تھا جب آسٹریلیا کے بیٹسمین گلین میکس ویل کو سرفراز احمد کی یہ ادا پسند نہیں آئی۔

انہوں نے سب سے پہلے سرفراز احمد کو گالیاں دیں پھر ان سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا۔

install suchtv android app on google app store