فیفا ورلڈ کپ: محمد صلاح کے گول کے باوجود مصر کو روس سے شکست

فیفا ورلڈ کپ: محمد صلاح کے گول کے باوجود مصر کو روس سے شکست فائل فوٹو فیفا ورلڈ کپ: محمد صلاح کے گول کے باوجود مصر کو روس سے شکست

فیفا ورلڈ کپ 2018 میں میزبان روس نے مصر کو 1-3 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی کی راہ ہموار کرلی۔

گروپ اے کے میچ میں روس اور مصر ایونٹ کے اپنے دوسرے میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوئے۔ میزبان روس نے ابتداء ہی سے مصر پر دباؤ بڑھائے رکھا، مصر کی پوری ٹیم کا انحصار انجرڈ محمد صلاح پر تھا جو خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

کھیل کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی مصر کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب مصر کے کھلاڑی فتح نے اپنے ہی پوسٹ پر گیند ڈال کر روس کو ایک صفر کی برتری دلادی۔ اس گول کے بعد مصر کے کھلاڑی شدید دباؤ میں آگئے اور روس نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 59 ویں اور 62 ویں منٹ میں دو اور گول داغ کر برتری 0-3 کرلی۔

73 ویں منٹ میں مصر کو پینلٹی کک ملی جس پر محمد صلاح نے شاندار گول کرکے خسارہ 1-3 کردیا تاہم کھیل ختم ہونے تک مصر اور کوئی گول نہ کرسکا اور میچ 1-3 سے ہار گیا۔ اس میچ میں کامیابی کے بعد روس کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔  بدھ کو گروپ اے میں یوروگوائے اور سعودی عرب کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور اگر یوروگوائے نے سعودی عرب کو شکست دے دی تو روس اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلے گا۔

install suchtv android app on google app store