سوئیڈن نے جنوبی کوریا کو فیفا ورلڈ کپ میں شکست دے دی

سوئیڈن نے جنوبی کوریا کو فیفا ورلڈ کپ میں شکست دے دی فائل فوٹو سوئیڈن نے جنوبی کوریا کو فیفا ورلڈ کپ میں شکست دے دی

روس میں کھیلے جارہے فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں سوئیڈن نے جنوبی کوریا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

گروپ ایف میں شامل سوئیڈن اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا اور دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کیے گئے لیکن کسی ٹیم کو کامیابی نہ ملی۔

دوسرے ہاف میں میچ کے 65 ویں منٹ میں سوئیڈن کے کپتان اینڈریو گرینڈوسٹ نے پینلٹی پر گول کر کے مخالف ٹیم پر سبقت حاصل کی جو میچ کے اختتام تک برقرار ہی۔ سوئیڈش ٹیم 1958 کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈکپ کا اپنا افتتاحی میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

install suchtv android app on google app store