ہاں نئے مہمان کی آمد متوقع

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹر شعیب ملک بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹر شعیب ملک

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹر شعیب ملک کے ہاں نئے مہمان کی آمد متوقع ہے، ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے بچے کی آمد کے بارے میں ٹویٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے ننھے مہمان کی آمد سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر تصویر شیئر کردی، اگست کے آخر میں بچے کی ولادت متوقع ہے۔

 

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے بچے کا نام بھی سوچ لیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ بچے کا خاندانی نام ’مرزا ملک‘ رکھا جائے گا، ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ان کی اور شعیب ملک کی خواہش ہے کہ پہلے ان کے یہاں بیٹی کی ولادت ہو۔

 

یاد رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 12 اپریل 2010ء میں انجام پائی تھی، جس میں دونوں ملکوں کی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

 

install suchtv android app on google app store