واہگہ بارڈر پر کرکٹر حسن علی کا روایتی انداز چھا گیا

واہگہ بارڈر پر کرکٹر حسن علی کا روایتی انداز چھا گیا۔

 واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے رینجرز اہلکاروں کا انداز اپنا کر وہاں موجود لوگوں کا لہو گرما دیا۔

قومی ٹیم ٹریننگ کیمپ مکمل ہونے کے بعد پرچم اتارنے کی تقریب دیکھنے واہگہ بارڈر پہنچی جہاں فاسٹ بالر حسن علی بھی اپنے جذبات کر قابو نہ رکھ سکے۔

تقریب کے دوران حسن علی گیٹ کے بالکل سامنے چلے گئے اور بھارت کی جانب رخ کرکے رینجرز اہلکاروں کی طرز سے مسلز دکھائے۔ اس کے ساتھ ساتھ حسن علی نے اپنا وکٹ لینے روایتی انداز بھی دکھایا جس سے وہاں موجود افراد خوب محضوظ ہوئے۔

اس دوران شائقین ’پاکستان زندہ باد‘ اور ’جیوے جیوے پاکستان‘ کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔

install suchtv android app on google app store