ٹیم کی سلیکشن سب کی رائے اور مشاورت سے ہوئی، سرفراز احمد

 سرفراز احمد فائل فوٹو سرفراز احمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے فواد عالم کو دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد کو کیمپ کے لیے بلوایا گیا تھا، لیکن 25 لڑکوں میں سے صرف 16 لڑکوں کو ساتھ لے کر جانا مجبوری ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں تربیتی کیمپ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ '25 کھلاڑیوں میں سے ٹیم بنانا تھی، میرا بس چلتا تو ہم 25 کے 25 کرکٹرز کو ساتھ لے جاتے لیکن ہمیں 16 لڑکے سلیکٹ کرنے پڑتے ہیں'۔
سرفراز احمد نے کہا کہ 'جب فواد کو بلایا تھا تو وہ ہماری نظر میں تھا، ہم نے سب لڑکوں کی پرفارمنس دیکھی اور پھر ان میں سے 16 کو میرٹ پر سلیکٹ کیا گیا، ٹیم کی سلیکشن سب کی رائے اور مشاورت سے ہوئی'۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ 'جو آج نہیں کھیل رہا وہ پاکستان ٹیم کے لیے کل ضرور کھیلے گا'۔

کپتان سرفراز احمد نے دورے کی کامیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے مزید کہا کہ 'ٹیم میں نئے لڑکے ہیں اور سب اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے'۔

install suchtv android app on google app store