شاہد آفریدی اور شعیب ملک کے لیے بڑی خوشخبری

شاہد آفریدی اور شعیب ملک ورلڈ الیون میں شامل فائل فوٹو شاہد آفریدی اور شعیب ملک ورلڈ الیون میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف چیریٹی ٹی 20 میچ کے لیے سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو ورلڈ الیون کا حصہ بنا لیا ہے۔

گزشتہ سال کیریبیئن جزائر میں ارما اور ماریہ نامی طوفان سے وہاں موجود چند اسٹیڈیمز بری طرح متاثر ہوا تھا اور ان اسٹیڈیمز کی دوبارہ تعمیر کی غرض سے 31 مئی کو لارڈز کے تاریخی میدان پر ویسٹ انڈین ٹیم اور ورلڈ الیون کے درمیان ٹی20 میچ کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی نے انگلش کپتان آئن مورگن کو ورلڈ الیون کی قیادت سونپی ہے جبکہ پاکستان کے شاہد آفریدی اور شعیب ملک کے ساتھ ساتھ سری لنکا کے تھسارا پریرا بھی ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے۔

شاہد آفریدی اور شعیب ملک 2009 کا ورلڈ ٹی20 جیتنے والی قومی ٹیم کے رکن تھے جبکہ تھسارا پریرا نے سری لنکا کو 2014 کا ورلڈ ٹی20 جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

شاہد آفریدی نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس عظیم مقصد کے لیے منتخب کیے جانے پر بہت مشکور ہوں۔ لارڈز ایک تاریخی مقام اور اس میچ کے انعقاد کے لیے سب سے بہترین جگہ ہے۔

شعیب ملک نے بھی اس حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ورلڈ الیونکی ٹیم کا حصہ بننا بہت اعزاز اور فخر کی بات ہے اور یہ دنیا کے چند بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا بہترین موقع ہو گا۔

سری لنکا کے تھسارا پریرا نے بھی اس خوبصورت مقصد کے لیے ورلڈ الیون کی ٹیم کا حصۃ بنائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔

میچ کے لیے ویسٹ انڈین ٹیم میں بھی چند بڑے نام شامل ہوں گے جہاں ٹیم کی قیادت کارلوس بریتھ ویٹ کو سونپی گئی ہے جبکہ ان کے ساتھ ساتھ سیمیول بدری، مارلن سیمیولز، کرس گیل اور آندرے رسل بھی ورلڈ الیون کے خلاف میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ میچ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی گئی جو https://tickets.lords.org/ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store