پاکستان پر سمجھوتہ نہیں، فہیم اشرف نے تہلکہ مچا دیا

پاکستان پر سمجھوتہ نہیں، فہیم اشرف نے تہلکہ مچا دیا پاکستان پر سمجھوتہ نہیں، فہیم اشرف نے تہلکہ مچا دیا

پاکستان پر سمجھوتہ نہیں کروں گا، یہ کہنا ہے کہ قومی کرکٹ کے نوجوان آلراونڈر فہیم اشرف کا۔

جنہوں نے انگلینڈ میں شیڈول ٹی ٹونٹی بلاسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے کنٹریکٹ صرف اس لیے جھٹک دیا کیونکہ وہ ٹیم پاکستان کے شیڈول سے متصادم تھا۔ قومی کرکٹر فہیم اشرف نے انگلش کاونٹی کرکٹ کا معاہدہ ختم کردیا۔

فہیم اشرف کو انگلش کاونٹی ٹیم کرکٹ ٹیم کی جانب سے دو چار روزہ کرکٹ میچوں کے علاوہ ٹی ٹونٹی بلاسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کی آفر تھی. تاہم نوجوان آلراونڈر فہیم اشرف نے قومی کرکٹ ٹیم کی مصروفیات کے باعث معائدہ ختم کردیا ہے.

فہیم اشرف نے انگلش کاونٹی کرکٹ میں 14 ٹی ٹونٹی اور دو 4 روزہ میچ کھیلنے تھے. جولائی سے ستمبر تک ٹیم پاکستان کو ایشیا کپ اور زمباوے اور آسٹریلیا کے ساتھ تین ملکی کرکٹ سریز میں شرکت کرنا ہے جبکہ انگلش کاونٹی سیزن بھی جولائی سے ستمبر تک ہی شیڈول ہے۔

فہیم اشرف اس سے قبل بھی قومی ڈومیسٹک کرکٹ کی مصروفیات کے باعث بنگلہ دیش پریمیر لیگ کا معاہدہ ترک کرچکے ہیں. فہیم اشرف نے قومی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے میچ کھیلنے سے معذرت کرلی تھی۔

install suchtv android app on google app store