فواد عالم ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے

فواد عالم ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے فائل فوٹو فواد عالم ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے

فواد عالم کو ٹیسٹ سیریز کےلیے دورہ انگلینڈ اورآئرلینڈ کےلیے ٹیم میں شامل نہ کرنے کامسئلہ آج تیسرے روز بھی کرکٹ حلقوں موضوع بحث بناہواہے، اتوار کوٹیم کےاعلان کے موقع پر فوادعالم کوڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کے باوجود نظرانداز کرکے انضمام الحق کے بھانجے امام الحق کو ٹیم میں شامل کرنے کااعلان کیاگیاتھا۔

اتوار کی دوپہر لاہور میں جب چیف سلیکٹر نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کیا تو قومی اکیڈمی کے ایک کمرے میں موجود ٹیسٹ بیٹسمین فواد عالم اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور مسلسل اچھی کارکردگی کے باوجود نظر انداز ہونےپر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسی دوران پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، فواد عالم کے کمرے میں داخل ہوئے انہوں نے فواد عالم کو روتے ہوئے دیکھا تو وہ بھی آبدیدہ ہوگئے اور انہوں نے فواد عالم کو گلے لگا کر دلاسا دیا۔

غیرملکی دورے کےلیے ٹیم کے اعلان کے ساتھ ہی چیف سلیکٹر انضمام الحق پرمسلسل تنقید کی جارہی ہے۔ ملک کے کرکٹ بڑے ناموں راشد لطیف، وسیم اکرم نے فواد عالم کو ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کے باوجود نظرانداز کرنے کی منطق پر سوالات اٹھائے ہیں۔
پاکستان دورے کاپہلاٹیسٹ آئرلینڈ کے خلاف 11تا15مئی تک کھیلے گا جبکہ انگلینڈ سے پہلا ٹیسٹ لارڈز میں 24سے 28مئی کو کھیلا جائے گاا،برطانیہ کے ساتھ دوسرا ٹیسٹ ہیڈنگلے میں یکم سے 5جون تک ہوگا۔
دورے میں پاکستان ٹیم اسکاٹ لینڈ کے خلاف اینڈنبرگ میں 12اور 13جون کو دو ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی۔

install suchtv android app on google app store