قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم فائل فوٹو قومی کرکٹ ٹیم

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ انضمام الحق نے پانچ روزہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور دیگر صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا۔

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے اسکواڈ میں سرفراز احمد، اظہر علی ، سمیع اسلم ، حارث سہیل، بابر اعظم ، فخر زمان، انعام الحق ،اسد شفیق، عثمان صلاح الدین،شاداب خان اور محمد عامر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

نوجوان کھلاڑی محمد عباس، سعد علی، حسن علی، فہیم اشرف اور راحت علی کو بھی 16 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لئے مشاورت کی تھی اور پانچ روزہ کیمپ مکمل ہونے کے بعد 25 میں سے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 11 سے 15 مئی تک ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔

جب کہ انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 24 مئی سے ہوگا اور دوسرے ٹیسٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا۔

 

install suchtv android app on google app store