شاپنگ کے دوران عامر خان کی بیٹی کی معصوم شرارت

شاپنگ کے دوران عامر خان کی بیٹی کی معصوم شرارت فائل فوٹو

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان گذشتہ دنوں اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ ہونے والے تنازع اور بعدازاں تعلقات کی بحالی کے بعد اہل خانہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزار رہے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم اور صاحبزادی لامائسہ کے ساتھ سان فرانسسکو میں سیروتفریح اور شاپنگ کی اور اس موقع کی ایک تصویر انسٹاگرام پر بھی شیئر کی۔

تصویر میں عامر کو اپنے اہلخانہ کے ہمراہ نہایت خوش و خرم دیکھا جاسکتا ہے، لیکن جس چیز نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کی، وہ ان کی بیٹی کے سرخ ہونٹ تھے۔

 

اس حوالے سے تصویر کے کیپشن میں عامر خان نے لکھا، ’لامائسہ نے لپ اسٹک خریدی اور بغیر بتائے لگا بھی لی‘۔

ساتھ ہی انہوں نے اپنی بیٹی کی معصومانہ شرارت کو اس کے لیے 'مشکل کا سبب' بھی قرار دے ڈالا۔

install suchtv android app on google app store