18گیندوں پر نصف سنچری کا عا لمی ریکارڈ

18گیندوں پر نصف سنچری کا عا لمی ریکارڈ فائل فوٹو

 نیوزی لینڈ کے جار ح مزاج بلے باز کولن منرو نے ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل کرکٹ کی 12سالہ تاریخ میں نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

30 سالہ کولن منرو نے سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے چھٹے میچ میں انگلینڈ کیخلاف محض18گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی ،

کولن منرو کو نیوزی لینڈ کی جانب سے تیز ترین نصف سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے،

انہوں نے 2016ء میں سر ی لنکا کیخلاف محض 14گیندوں پر نصف سنچری سکور کی تھی،

وہ 2018ء میں ہی ویسٹ انڈیز کیخلاف 18 گیندوں پر نصف سنچری بھی سکور کر چکے ہیں۔

کولن منرو واحد ٹی ٹونٹی کھلاڑی ہیں جنہو ں نے اپنے کیریئر میں 3 مرتبہ 20 سے کم گیندوں پر نصف سنچری سکور کررکھی ہے ۔کولن منرو کے علاوہ آسٹریلیا کے گلین میکسویل کو کیریئر میں 2 مرتبہ20 سے کم گیندوں پر نصف سنچری سکور کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

install suchtv android app on google app store