روجر فیڈرر نے منفرد عالمی ریکارڈ حاصل کر لیا

روجر فیڈرر کا منفرد عالمی ریکارڈ فائل فوٹو روجر فیڈرر کا منفرد عالمی ریکارڈ

سوئٹزر لینڈ کے ٹینس پلیئر روجر فیڈرر نے منفرد عالمی ریکارڈ حاصل کر لیا۔ اسٹار کھلاڑی نے روٹرڈیم ٹینس کا کوارٹر فائنل جیت کر معمر ترین ورلڈ نمبر ون پلیئر کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

روٹر ڈیم ٹینس کے کوارٹر فائنل میں سوئس کھلاڑی کا مقابلہ ڈچ روبن ہاسے سے ہوا، راجر فیڈرر نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد زبردست کم بیک کیا اور اگلے دونوں سیٹوں کے ساتھ میچ بھی جیت لیا۔

اس کامیابی سے 14 برس بعد راجر فیڈرر نے ایک بار پھر عالمی نمبر کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے دنیا کے معمر ترین ورلڈ نمبر ون بنا دیا۔

install suchtv android app on google app store