بیوی کے 50 لاکھ پاؤنڈ چرانا مہنگا پڑا

بیوی کے 50 لاکھ پاؤنڈ چرانا مہنگا پڑا فائل فوٹو

انگلش فٹبال کلب پورٹ سمتھ کے سابق مالک سلیمان الفہیم کو بیوی کے 50 لاکھ برطانوی پاؤنڈ چرا کر فٹبال کلب خریدنے کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عدالت نے فیصلہ سلیمان الفہیم کی غیرموجودگی میں سنایا۔ سلیمان الفہیم کی بیوی کے مطابق میرے علم میں آیا تھا کہ سال 2009 میں میرے کھلوائے جانے والے اکاؤنٹ میں سے متوقع منافع کی شرح کے مطابق ملنے والی رقم غائب تھی۔

بینک منیجر سے رابطہ کرنے کے باوجود وہ ٹال مٹول کرتا رہا۔

اہلیہ کے مطابق خود معلومات لینے پر پتہ چلا کہ اکاؤنٹ میں تو کوئی رقم ہی موجود نہیں۔ بینک کی جانب سے معاملہ علم میں لانے پر بھی کارروائی نہ کی گئی تو پولیس کو آگاہ کیا۔

بیالیس سالہ سلیمان الفہیم سال 2009 میں چھ ہفتوں تک پورٹ سمتھ کلب کے مالک رہے تھ، تب یہ کلب انگلش پریمیئر لیگ کا حصہ تھا اور مالی مشکلات کے باعث اسےکھلاڑیوں اور عملے کو ادائیگیوں میں مشکلات درپیش تھیں۔

دبئی کریمنل کورٹ نے بینک منیجر کو بھی چوری، سرکاری دستاویزات میں جعلسازی اور جعلی دستاویزات کے استعمال کا مجرم ٹھہراتے ہوئے 5 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store