ہر دل عزیز کرکٹر کی پاکستان کرکٹ میں واپسی

ہر دل عزیز کرکٹر کی پاکستان کرکٹ میں واپسی فائل فوٹو

مایہ ناز آل راﺅنڈر عبدالرزاق نے انٹر نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں واپسی کا عندیہ د ے دیا ۔

عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ 2015ءمیں جب میرا پی ایس ایل میںنا م نہیں آیا تو دل برداشتہ ہوکر میں نے کرکٹ چھوڑ دی تھی لیکن اب ایک بار پھر میں نے کرکٹ کھیلنی شروع کی ہے،

فی الحال میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلوں گا اور مجھے پوری امید ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اگر میری فٹنس اور پر فارمنس اچھی رہی تو پی ایس ایل میں بھی نام آئے گا تاہم فی الحال میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ کوچنگ کررہا ہوں۔

انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کے سوال پر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں اب وہ وقت گزر چکا ہے،

گزشتہ کچھ عرصے میں پی سی بی کے کئی چیئر مین ،سلیکٹرز اور کپتان بدلے جس کے بعد میری خدمات سے درست طور پر فائدہ نہیں اٹھایا جاسکا،

اب میراون ڈے کرکٹ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں کیوں اب میرا ٹارگٹ ڈومیسٹک کرکٹ اور پی ایس ایل ہے،

اگر یہاں پرفارمنس اچھی رہی اور فٹنس بھی برقرار رہی تو امید ہے کہ مجھے انٹر نیشنل ٹی ٹونٹی مقابلوں کے لیے ٹیم میں شامل کرلیا جائے گا ۔

عبدالر زاق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کبھی کمی نہیں رہی بلکہ ہمیشہ ایسے لوگوں کی کمی رہی ہے جو اصل حق داروں کو ٹیم میں شامل کرکے پورا موقع دیں،

ہماری کرکٹ کو اصل مسائل کا سامنا انڈر 13،انڈر16اور انڈر19کی سطح پر کرنا پڑ رہا ہے اور یہ ہم جیسے سابق کرکٹرز کا کام ہے کہ وہ پاکستان بھر سے ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو ڈھونڈ کر نکالیں اور پھر انہیں پالش کرکے انٹر نیشنل کرکٹ کیلئے تیار کریں۔

مایہ ناز آل راﺅنڈر کا مزید کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ کرکٹ پورے یورپ اور دنیا بھر میں کھیلی جائے کیوں کہ اگر ہماری نوجوان نسل میں اس کا شوق آجائے تو وہ کئی قسم کی برائیوں سے بچ سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store