قومی کرکٹر حارث سہیل دوسری بیٹی کے باپ بن گئے

قومی کرکٹر حارث سہیل دوسری بیٹی کے باپ بن گئے فائل فوٹو

قو می کرکٹر حارث سہیل دوسری بیٹی کےباپ بن گئے ہیں، وہ اس وقت ٹی ٹوئنٹی کھیلنے نیوزی لینڈ گئے ہوئے ہیں۔

فیملی ذرائع نےبتایا ہے کہ حارث سہیل کے بیٹی کی پیدائش امریکا کی شہر نیویارک کے اسپتال میں تین روز قبل ہوئی ۔

خاندانی ذرائع کے مطابق حارث دوسری بیٹی کے باپ بنے ہیں اور ان کی بیٹی کانام مائرہ حارث رکھاگیاہے۔

بیٹی کی پیدائش کے موقع پر حارث کے سسرالی اور والدین امریکا میں موجود ہیں ۔ خاندان نے ان کے گھر دوسری بیٹی پیدائش پر خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی۔

عزیز واقارب اور دوستوں کی اور شائقین کی جانب سےدوسری بیٹی کی پیدائش پر حارث سہیل کو دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات وصول ہورہے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store