انڈر 19 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کو ہرا کر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

انڈر 19 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کو ہرا کر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا فائل فوٹو

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے جارہے کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا۔

شاہین آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا—۔فوٹو/ بشکریہ آئی سی سی ٹوئٹر

پاکستان کے محمد موسیٰ نے جنوبی افریقہ کے 3 اور شاہین آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کے وانڈیلے میک ویٹو 60 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔

ہر دو سال بعد منعقد ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے 12ویں ایڈیشن کا آغاز ہفتہ 13جنوری سے نیوزی لینڈ میں ہوا ہے۔

16 ٹیموں کا یہ ٹورنامنٹ 3 فروری تک جاری رہے گا، جس میں شریک ٹیموں کو چار چار کے گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

حسان خان کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم پاکستان کو گروپ ’ڈی‘ میں افغانستان، سری لنکا اور آئرلینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

پاکستان اپنا پہلا میچ افغانستان سے 5 وکٹوں سے ہار گیا تھا، تاہم بعدازاں آئرلینڈ کے ساتھ میچ میں فتح کے بعد پاکستان کی ٹورنامنٹ میں واپسی ہوئی، اس میچ میں شاہین آفریدی نے 15 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

بعدازاں 19 جنوری کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store