اسلام آباد یونائٹیڈ کا سچ ٹی وی کا دورہ کھیلوں کے فروخ میں کردار پر خراج تحسین پیش کیا

پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائٹیڈ نے سچ ٹی وی کا دورہ کیا اور سچ نیوزکے کھیلوں کے فروخ میں کردار پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، دورے کے دوران لیجنڈ کرکٹر مصباح الحق نے سٹاف کے ساتھ ملاقات کی۔

پاکستان سپر لیگ کی پہلی چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو علی نقوی، سی او او شعیب جاوید اور کپتان مصباح الحق سمیت دیگر حکام کا سچ نیوز کے ہیڈ آفس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، جسکے بعد مہمانوں نے نیوز روم کا دورہ کیا اور نیوز آپریشن کے حوالے سے بریفنگ لی۔

اسلام آباد یونائٹیڈ فیملی کے مہمانوں نے سچ ٹی وی کے اسٹوڈیوز کا بھی دورہ کیا اور مختلف امور پر بات چیت کی گئی، مہمانوں کے اعزاز میں ایک رنگارنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں سچ نیوز کے سی ای او علی عمار، سی اواو بریگیڈئیر ریٹائرڈ صولت رضا، ڈائریکٹر مارکیٹنگ مدثر بخاری، ڈائریکٹر کرنٹ آفیئرز ندیم حسین اور کنٹرولر نیوز عتیق انجم سمیت اینکرز اور سٹاف کے دیگر اہلکار شریک ہوئے، تقریب سے خطاب میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو علی نقوی نے سچ نیوز کی خدمات پر شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب میں مصباح الحق نے میڈیا کے کھیلوں کے فروخ میں کردار کر روشنی ڈالی

تقریب کے بعد سچ نیوز کی جانب سے مہمانوں میں شیلڈز پیش کی گئیں جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے سچ نیوز کے اعلی حکام اور سٹاف کےلئے تحائف بھی دیئے گئے، اسلام آباد یونائٹیڈ ٹیم کا کہنا تھاکہ سچ نیوز نے ابتک کا سب سے شاندار استقبال کیا جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store