اعصام الحق اور میٹکوسکی نے آسٹریلین اوپن کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

اعصام الحق اور میٹکوسکی نے آسٹریلین اوپن کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا فائل فوٹو

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور مارسین میٹکوسکی نے آسٹریلین اوپن ڈبلز کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل میں رسائی کے لئے امریکا کے بریان برادرز سے مقابلہ ہوگا۔

میلبرون میں جاری ٹینس گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں اعصام الحق قریشی اور مارسین میٹکوسکی نے ڈبلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

پاک پولش جوڑی کو مالدووا کے راڈوا لبوٹ اور کورین ہیونگ چانگ کے خلاف واک اوور مل گیا جو انجری کی وجہ سے مقابلے سے دستبردار ہوگئے۔

 

install suchtv android app on google app store