آسٹریلین اوپن: نواک جوکوچ کو اپ سیٹ شکست

 نواک جوکوچ فائل فوٹو نواک جوکوچ

آسٹریلین اوپن کے چوتھے راونڈ میں سابق عالمی نمبر ایک نواک جوکوچ کو جنوبی کوریا کے غیر معروف کھلاڑی ہیوئن چنگ کے ہاتھوں شکست ہو گئی، دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر نے چودہویں مرتبہ لاسٹ ایٹ میں جگہ بنا لی۔

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راونڈ میں نواک جوکووچ روایتی کھیل پیش نہ کر سکے، جنوبی کوریا کے غیر معروف کھلاڑی ہیوئن چنگ نے نواک جوکووچ کو سات چھ، سات پانچ اور سات چھ سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

ہیونگ چنگ گرینڈ سلیم کا کوارٹر فائنل کھیلنے والے پہلے کورین کھلاڑی ہیں۔ راجر فیڈرر نے ٹائٹل کے دفاع کی جانب پیش قدمی جاری رکھی۔ نمبر دو سیڈ نے پری کوارٹرز فائنل میں ہنگری کے مارٹن کو ٹھکانے لگایا۔

install suchtv android app on google app store