پاکستانی کوہ پیمامحمدعلی سدپارہ نے بغیر اکسیجن نیپال میں ماؤنٹ پاموری سرکرلی

پاکستانی کوہ پیمامحمدعلی سدپارہ نے بغیر اکسیجن نیپال میں ماؤنٹ پاموری سرکرلی فائل فوٹو پاکستانی کوہ پیمامحمدعلی سدپارہ نے بغیر اکسیجن نیپال میں ماؤنٹ پاموری سرکرلی

پاکستانی کوہ پیما محمدعلی سدپارہ نے پہلی بار موسم سرما میں بغیر اکسیجن کے ماؤنٹ پاموری سر کرکے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما محمدعلی سدپارہ نے2کوہ پیماؤں کے ہمراہ بغیر آکسیجن کے نیپال میں ماؤنٹ پاموری پیک سر کرلی، نیپال میں واقع ماؤنٹ پاموری7161میٹربلندچوٹی ہے۔

ماؤنٹ پاموری کو پہلی مرتبہ موسم سرما میں سر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی کوہ پیماہ علی سدپارہ نے دنیاکی خطرناک اور بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ بغیر آکسیجن سر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہم میں اسپین کا کوہ پیما ساتھ ہوگا، غیرملکی جھنڈا لہراتے تھے تو خواہش اٹھتی تھی پاکستان کا جھنڈا لہراؤں ۔

اگر محمد علی سدپارہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے میں کامیاب ہو گئے تو موسم سرما میں یہ چوٹی سرکرنے والے دنیا کے پہلے کوہ پیما بن جائیں گے۔

خیال رہے کہ علی سدپارہ کوموسم سرمامیں نانگاپربت چوٹی سرکرنےکااعزازبھی حاصل ہے، اس کے علاوہ دیگر چوٹیاں جس میں براد پیک، سپیندیک پیک ، جی ون ، جی ٹو بھی سر کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گلگت بلتستان کے سپوت حسن سدپارہ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤئنٹ ایورسٹ کو بغیر آکسیجن کے سرچکے ہیں، معروف کوہ پیما گذشتہ سال دنیا فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store